قاضی عبدالستار
قاضی عبد الستار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1933ء مچریتا گاؤں، سیتاپور ضلع، اتر پردیش |
وفات | 29 اکتوبر، 2018ء دہلی |
قومیت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر اور صدر شعبہ |
وجہ شہرت | افسانہ نگاری اور تاریخی ناول نگاری |
کارہائے نمایاں | پدم شری اعزاز اور غالب اکیڈمی اعزاز |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
پروفیسر قاضی عبد الستار اردو کے مشہور افسانہ نگار اور تاریخی ناول نگار تھے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر اور اسی کے صدر شعبہ رہ چکے ہیں۔ انھیں پدم شری اعزاز اور غالب اکیڈمی اعزاز سے نوازا گیا، جس میں سابق الذکر اعزاز کے وہ اولین وصول کنندہ رہے تھے۔
پیدائش[ترمیم]
قاضی مچریتا گاؤں، سیتاپور ضلع، اتر پردیش میں 1933ء میں پیدا ہوئے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1954ء میں کے ایک ریسرچ اسکالر کے طور پر منسلک ہوئے اور بعد ازاں اسی کے شعبہ اردو کے تدریسی عملے کا حصہ بنے۔ وہ اس شعبے کے صدر شعبہ کے طور پر سبک دوش ہوئے۔ [1]
نگارشات[ترمیم]
قاضی نے اپنے تصنیفی سفر کا آغاز ایک افسانہ نگار کے طور پر کیا۔ ان کا ایک افسانہ پیتل کا گھنٹہ ادبی حلقوں میں بہت مشہور ہوا۔ ان کی ابتدائی نگارشات اودھ کے علاقے میں زمین داری کے زوال کے مرکوز رہیں۔ بعد کے دور میں وہ تاریخی ناول لکھنے لگے۔ ان کی مشہور نگارشات میں دارا شکوہ، خالد بن ولید اور غالب پر مبنی تحریریں کافی مشہور ہوئیں۔[1]
اعزازات[ترمیم]
قاضی کو 1974ء میں پدم شری اعزاز حاصل ہوا۔ 1998ء میں وہ اولین غالب اکیڈمی اعزاز کے وصول کنندے بنے۔ ان کے علاوہ بھی وہ کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازے گئے۔ [1]
انتقال[ترمیم]
29 اکتوبر، 2018ء کو پروفیسر قاضی عبد الستار دہلی میں گذر گئے۔ انھیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قبرستان کے احاطے میں دفن کیا گیا تھا۔[1]
مزید دیکھیے[ترمیم]
- بھارت میں اردو
- اردو ادب
- اردو افسانہ نگاروں کی فہرست
- اردو ناول نگاروں کی فہرست
- علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
- پدم شری اعزاز
- دارا شکوہ
- خالد بن ولید
- غالب
حوالہ جات[ترمیم]
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم شری وصول کنندگان
- 1933ء کی پیدائشیں
- 29 اکتوبر کی وفیات
- 2018ء کی وفیات
- پدم شری وصول کنندگان
- اردو افسانہ نگار
- اردو ناول نگار
- اتر پردیش کی شخصیات
- علی گڑھ کی شخصیات
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- اکیسویں صدی کے بھارتی ناول نگار
- بھارتی تاریخی ناول نگار
- بھارت کے اردو مصنفین
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی ناول نگار
- علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تدریسی عملہ