899 قبل مسیح – چینی مؤرخین اور تاریخ نگاروں نے سورج گرہن کا تذکرہ کیا ہے۔
1862ء – لوئیس پاسچر اور کلاؤڈے برناڈ نے پاسچرائزیشن کی پہلی جانچ مکمل کی۔ انھوں نے ثابت کیا کہ حرارت دینے سے جراثیم کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔
1902ء فرانسیسی سائنس دان جوزے میری کیوری اور پیری کیوری نے کامیابی کے ساتھ پچ بلینڈ ( یورینیئم اور ریڈیم کیی ماخذ ایک اہم معدن) سے ریڈیم نمکیات علاحدہ کر لیے۔ 1903ء میں ان دونوں کو ہنری بیکرل کے ساتھ مشترکہ نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا۔
1963ء – پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنسٹیک) کے احاطے میں پاکستان کے پہلے تحقیقی ایٹمی تعامل گر (ری ایکٹر) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔