(Go: >> BACK << -|- >> HOME <<)

مندرجات کا رخ کریں

سلیم اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 23:43، 13 مئی 2019ء از ZumrahBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:اماسیا کی شخصیات)
سلیم اول
(عثمانی ترک میں: سليم اوَّل ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 اکتوبر 1470ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اماسیا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 ستمبر 1520ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چورلو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن یاوز سلیم مسجد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ عائشہ حفصہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سلیمان اعظم ،  خدیجہ سلطان ،  شاہ سلطان ،  بیخان سلطان ،  حفصہ سلطان ،  فاطمہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد بایزید ثانی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ گل بہار خاتون   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
شہزادہ کور کود ،  شاہزادہ احمد ،  عائشہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 مئی 1512  – 22 ستمبر 1520 
بایزید ثانی  
سلیمان اعظم  
خلیفہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1517  – 22 ستمبر 1520 
محمد المتوکل علی اللہ ثالث  
سلیمان اعظم  
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عثمانی ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عثمانی ترکی ،  عربی ،  فارسی ،  وسطی یونانی ،  تاتاری زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

سلیم اول المعروف سلیم یاووز (عثمانی ترکی: سليم اوّل، جدید ترکی: I.Selim یا Yavuz Sultan Selim) (پیدائش: 10 اکتوبر 1470ء انتقال 22 ستمبر 1520ء) 1512ء سے 1520ء تک سلطنت عثمانیہ کے سلطان تھے۔ سلیم کے دور میں ہی خلافت عباسی خاندان سے عثمانی خاندان میں منتقل ہوئی اور مکہ و مدینہ کے مقدس شہر عثمانی سلطنت کا حصہ بنے۔ اس کی سخت طبیعت کے باعث ترک اسے "یاووز" یعنی "درشت" کہتے ہیں۔

تخت نشینی

انہوں نے اپنے والد بایزید ثانی کو تخت سے اتارا اور خود حکومت سنبھالی۔ قانون کے مطابق انہوں نے تخت سنبھالتے ہی اپنے تمام بھائیوں اور بھتیجوں کو قتل کر ڈالا

فتوحات

سلیم اول سلطنت عثمانیہ کے عظیم فاتحین میں سے ایک تھا اور اس کی خصوصیت یہ تھی کہ اس نے مغرب کی جانب پیش قدمی کی بجائے مشرق کو میدان جنگ بنایا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ جب تک سلطنت عثمانیہ کے برابر میں صفوی اور مملوک حکومتیں قائم ہیں تب تک یورپ میں پیش قدمی نہیں کی جاسکتی۔ اس نے جنگ مرج دابق اور جنگ ردانیہ میں مملوکوں کو شکست دے کر شام، فلسطین اور مصر کو عثمانی قلمرو میں شامل کیا۔ مملوکوں کی اس شکست سے حجاز اور اس میں واقع مکہ و مدینہ کے مقدس شہر بھی عثمانی سلطنت کے زیر اثر آ گئے۔ اس فتح کے بعد قاہرہ میں مملوکوں کے زیر نگیں آخری عباسی خلیفہ المتوکل ثالث سلیم اول کے ہاتھوں خلافت سے دستبردار ہو گیا اور یوں خلافت عباسی خاندان سے عثمانی خاندان کو منتقل ہو گئی۔

سلیم نے اپنے لیے حاکم الحرمین کی بجائے خادم الحرمین الشریفین کا لقب پسند کیا اور خلافت حاصل کرکے خلیفہ و امیر المومنین کہلایا۔

مصر سے نمٹنے کے بعد سلیم نے ایران کی صفوی سلطنت کے خلاف جنگ کا آغاز کیا اور شاہ اسماعیل اول کو جنگ چالدران میں بدترین شکست دی اور صفویوں کے دار الحکومت تبریز پر بھی قبضہ کر لیا تاہم اس نے قدرت پانے کے باوجود ایران کو اپنی سلطنت میں شامل نہیں کیا۔ سلیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اہل تشیع سے شدید نفرت کرتا تھا اور ایران میں اہل تشیع کی اکثریت کو ایران پر قبضہ نہ کرنے کی اہم ترین وجہ سمجھا جاتا ہے۔

اپنے دور حکومت میں سلیم نے عثمانی سلطنت کا رقبہ 25 لاکھ مربع کلومیٹر سے 65 لاکھ مربع کلومیٹر تک پہنچادیا۔

مصر کی مہم سے واپسی کے بعد سلیم نے جزیرہ رہوڈس پر چڑھائی کی تیاری شروع کی تاہم اس دوران وہ بیمار پڑ گیا اور 9 سال تک پایۂ تخت سنبھالنے کے بعد انتقال کرگیا۔ اس وقہ اس کی عمر 54 سال تھی۔

سلیم فارسی اور ترک دونوں زبانوں میں شاعری بھی کرتا تھا۔

سلیم ایک بہترین فاتح ہونے کے باوجود ظالم شخص تھا اس لیے ترک اسے یاووز یعنی مہیب کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ اس کا دور حکومت مختصر لیکن فتوحات کے لحاظ سے سب سے اہم تھا۔

نگار خانہ

سلیم اول
پیدائش: اکتوبر 10, 1465 وفات: ستمبر 22, 1520
شاہی القاب
ماقبل  سلطان سلطنت عثمانیہ
اپریل 25, 1512 – ستمبر 22, 1520
مابعد 
دعویدار
ماقبل  — محض خطاب —
خلیفہ
اپریل 25, 1512 – 1517
خلیفہ بنے 1517
مناصب سنت
ماقبل  خلیفہ
1517 – ستمبر 22, 1520
مابعد