مؤثر تاریخ: 4 جنوری، 2021 (آرکائیو شدہ ورژنز)
اگر آپ یورپی خطے میں رہتے ہیں تو، WhatsApp Ireland Limited آپ کو اس سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ برطانیہ میں رہتے ہیں تو WhatsApp LLC آپ کو اس سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ یورپی خطے یا برطانیہ کے باہر رہتے ہیں تو WhatsApp LLC ("WhatsApp"، "ہماری"، "ہم" یا "ہمیں") اس سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت آپ کو ہماری سروسز فراہم کرتی ہے۔
ہماری پرائیویسی پالیسی ("پرائیویسی پالیسی") ہماری ڈیٹا پریکٹسز کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے، بشمول وہ معلومات جسے ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے پراسس کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ہماری پرائیویسی پالیسی بیان کرتی ہے کہ ہم کونسی معلومات جمع کرتے ہیں اور یہ آپ کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ یہ ان اقدامات کی بھی وضاحت کرتی ہے جو ہم آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کیلئے اٹھاتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو ایسے بنانا کہ ڈیلیور شدہ میسجز ہمارے ذریعے اسٹور نہیں کیے جائیں اور آپ کو اس پر کنٹرول دینا کہ آپ ہماری سروسز پر کن سے بات چیت کرتے ہیں۔
ہم Meta کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔ آپ اس پرائیویسی پالیسی میں ذیل میں مزید ان طریقوں کے بارے میں جان سکتے ہیں جن کے ذریعے ہم ان کمپنیوں میں معلومات شیئر کرتے ہیں۔
اس پرائیویسی پالیسی کا اطلاق ہماری تمام سروسز پر ہوتا ہے بجز اس کے کہ بصورت دیگر وضاحت کی گئی ہو۔
براہ کرم WhatsApp کی سروس کی شرائط ("شرائط") کا بھی مطالعہ کریں، جو ان شرائط کی وضاحت کرتی ہے جن کے تحت آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔
آپ کی پرائیویسی کا احترام ہماری رگ رگ میں شامل ہے۔ ہم نے WhatsApp کی شروعات سے ہی پرائیویسی کے مضبوط اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی سروسز تشکیل دی ہیں۔ ہماری اپ ڈیٹ شدہ سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی میں آپ کو ملے گا:
WhatsApp کا اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے کیلئے کچھ معلومات کو موصول کرنا یا جمع کرنا لازمی ہے، بشمول جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال کرتے، ان تک رسائی کرتے یا استعمال کرتے ہیں۔
ہماری موصول کردہ اور جمع کردہ معلومات کی اقسام اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں اور اس کے بغیر ہم آپ کو اپنی سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر فراہم کر کے اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔
ہماری سروسز میں کچھ آپشنل فیچرز ہیں، جو اگر آپ کے ذریعے استعمال کئیے جاتے ہیں، تو ایسے فیچرز فراہم کرنے کیلئے ہمیں اضافی معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔ آپ کو معلومات کے اس طرح جمع کئے جانے کے متعلق مناسب طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی فیچر کو استعمال کرنے کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہمیں اپنے آلے سے اپنے مقام کا ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو آپ اپنے روابط سے اپنا مقام شیئر نہیں کر پائیں گے۔ اجازتوں کا انتظام Android اور iOS دونوں آلات پر آپ کی سیٹنگز کے مینو سے کیا جا سکتا ہے۔
ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو (آپ کے انتخابات اور قابل اطلاق قانون کے تحت) چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ اس طرح سے:
جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات شیئر کرتے ہیں اور ہم آپ کی معلومات کو اپنی سروسز چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کیلئے شیئر کرتے ہیں۔
Meta کمپنیوں کے ایک حصے کے طور پر، WhatsApp دیگر Meta کمپنیوں سے معلومات موصول کرتی ہے اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے (یہاں دیکھیں)۔ ہم اپنی سروسز اور ان کمپنیوں کی پیشکشیں بشمول Meta کمپنی کی پروڈکٹس کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، انہیں حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے میں مدد کیلئے ان سے حاصل ہونے والی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہماری شیئر کردہ معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہے:
دیگر Meta کمپنیوں کی پرائیویسی پالیسیوں کا جائزہ لے کر ان کے اور ان کی پرائیویسی کے طریقوں کے بارے میں مزید جانیں۔
اس صورت میں کہ ہم اپنے تمام یا کچھ اثاثوں کے انضمام، حصول، تنظیم نو، دیوالیہ پن، یا فروخت میں شامل ہوں، تو ہم قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے مطابق ٹرانزیکشن کے سلسلے میں جانشین اداروں یا نئے مالکان کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر کریں گے۔
آپ ہمارا ان ایپ اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کا فیچر (سیٹنگز> اکاؤنٹ کے تحت دستیاب) استعمال کرکے اپنی معلومات تک رسائی یا انہیں پورٹ کرسکتے ہیں۔ iPhone کے صارفین کیلئے، آپ ہمارے iPhone ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی کرنے، نظم کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ Android کے صارفین کیلئے، آپ ہمارے Android ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی حاصل کرنے، ان کا انتظام کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
اس پرائیویسی پالیسی میں نشاندہی کردہ مقاصد کیلئے جب تک ضروری ہوتا ہے ہم معلومات اسٹور کرتے ہیں، بشمول اپنی سروسز فراہم کرنے یا دیگر جائز مقاصد کیلئے، جیسے قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے، ہماری شرائط کی خلاف ورزیوں کا نفاذ اور روک تھام کرنے، یا اپنے حقوق، املاک اور صارفین کا تحفظ یا دفاع کرنے کیلئے۔ اسٹور کرنے کی مدّت کا تعین ہر ایک کیس کی مختلف بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معلومات کی نوعیت، اس کو جمع اور پراسیس کیوں کیا گیا، متعلقہ قانونی یا آپریشنل برقراری کی ضروریات، اور قانونی ذمہ داریوں جیسے عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنی معلومات کا مزید نظم کرنا، اسے تبدیل، محدود یا حذف کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ٹولز کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں:
آپ ہمارے ڈیٹا کو حذف کرنے اور برقرار رکھنے کے طریقوں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے طریقوں کے بارے میں یہاں مزید سیکھ سکتے ہیں۔
ہم اوپر اس پرائیویسی پالیسی کے "معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں" سیکشن میں بیان کردہ آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں، ان کا تحفظ کرتے ہیں اور انہیں شیئر کرتے ہیں اگر ہمیں نیک نیتی پر مبنی یقین ہو کہ ایسا کرنا حسب ذیل مقاصد کیلئے ضروری ہے: (a) قابل اطلاق قانون یا ضوابط، قانونی عمل، یا حکومت کی درخواستوں کے مطابق جواب دینا؛ (b) ہماری شرائط اور کسی بھی دوسری قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کو نافذ کرنا، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا؛ (c) دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمی یا سیکیورٹی اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، تحقیقات کرنا، روکنا یا ان سے نمٹنا؛ یا (d) ہمارے صارفین، WhatsApp، دیگر Meta کمپنیوں یا دوسروں کے حقوق، املاک اور تحفظ کی حفاظت کرنا، جس میں موت یا اس سے ہونے والے جسمانی نقصان کو روکنا شامل ہے۔
WhatsApp عالمی سطح پر، دونوں، اندرونی طور پر Meta کمپنیوں کے ساتھ اور بیرونی طور پر اپنے شراکت داروں اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جن سے آپ دنیا بھر میں بات چیت کرتے ہیں، اس پرائیویسی پالیسی کے مطابق معلومات شیئر کرتی ہے۔ آپ کی معلومات، مثال کے طور پر، ریاستہائے متحدہ، ایسے ممالک یا خطّوں میں جہاں پر Meta کمپنیوں سے وابستہ لوگ اور شراکت دار ہیں یا ہمارے سروس کے فراہم کنندگان مقیم ہیں، یا عالمی طور پر کسی بھی دوسرے ملک یا علاقے میں جس کے باہر آپ رہتے ہیں اور جہاں ہماری سروسز فراہم کی جاتی ہیں وہاں ان مقاصد کیلئے ٹرانسفر یا منتقل کی جا سکتی ہیں جیسا کہ اس پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔ WhatsApp ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت، Meta کے عالمی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کا استعمال کرتی ہے۔ یہ منتقلیاں ہماری شرائط میں طے شدہ عالمی سروسز فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ براہ کرم یہ یاد رکھیں کہ جن ممالک یا خطوں میں آپ کی معلومات منتقل کی جاتی ہے ان کے پرائیویسی کے قوانین اور تحفظات آپ کے ملک یا علاقے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
ہم اپنی پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کر سکتے یا اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مناسب طور پر اس پرائیویسی پالیسی میں ہونے والی ترامیم کا نوٹس فراہم کریں گے اور اس پرائیویسی پالیسی کے اوپری حصے میں "مؤثر تاریخ" کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ براہ کرم وقتاً فوقتاً ہماری پرائیویسی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں۔
ہم سے رابطہ کریں
اگر ہماری پرائیویسی پالیسی کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات یا مسائل ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں ۔
WhatsApp LLC
Privacy Policy
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America