(Go: >> BACK << -|- >> HOME <<)

ETV Bharat / sports

پاک۔بھارت میچ کے ایک ٹکٹ کی قیمت 16 لاکھ روپے، للت مودی آئی سی سی پر برہم - Indo Pak Match Ticket in World Cup

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 9:27 PM IST

Updated : May 23, 2024, 9:40 PM IST

آئی سی سی نے 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت تقریباً 16 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ اس کو لے کر آئی پی ایل کے بانی للت مودی آئی سی سی سے ناراض ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم
بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Photo Credit: ANI)

نئی دہلی: آئی سی سی آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پوری طرح تیار ہے جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کر رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 2 سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ اس میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران امریکہ کے لاڈر ہل، ڈیلاس اور نیویارک کے سٹیڈیمز میں 16 میچز ہوں گے۔ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 8 میچ کھیلے جانے ہیں جن میں 9 جون کو کھیلا جانے والا بھارت بمقابلہ پاکستان بلاک بسٹر میچ بھی شامل ہے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ جاری

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ آئی سی سی نے اس شاندار میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت لاکھوں میں رکھی ہے۔ آئی سی سی نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے ایک ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر (تقریباً 16.65 لاکھ بھارتی روپے) رکھی ہے۔ ٹکٹوں کی اتنی زیادہ قیمتیں دیکھ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی برہم ہیں۔

للت مودی آئی سی سی پر برہم

آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے پاک بھارت میچ کے لیے اتنی زیادہ قیمت وصول کرنے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے للت مودی نے لکھا، 'یہ جان کر حیرت ہوئی کہ آئی سی سی انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے ایک ڈائمنڈ کلب کا ٹکٹ 20000 ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔ ورلڈ کپ امریکہ میں کھیل کو وسعت دینے اور شائقین کو جوڑنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، منافع کمانے کے لیے نہیں۔

پاک بھارت میگا میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ یہ دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو لے کر شائقین کا کریز بہت بڑھ جاتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا اگلا میچ 9 جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایسے میں آئی سی سی بھی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور ٹکٹ کی قیمت لاکھوں روپے رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس زبردست میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 300 ڈالر (تقریباً 25 ہزار) سے شروع ہو گئی ہے۔

Last Updated : May 23, 2024, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.